جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی پی 38 سیالکوٹ، ضمنی انتخاب : مریم نواز کل جلسے سے خطاب کریں گی

پی پی 38

لاہور : مریم نواز کل پی پی 38 سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کریں گی۔

مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کل 24 جولائی کو سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جلسہ اور انتخابی ریلی نکالیں گی، جس کے لیے لیگی رہنماؤں نے انتظامات مکمل کر لئے۔

مسلم لیگ ن سیالکوٹ نے مریم نواز کی آزاد کشمیر میں کامیاب انتخابی مہم چلانے پر سیالکوٹ میں بھی جلسے کی ڈیمانڈ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : مریم نواز کا علم، عقل اور کتاب سے دور تک تعلق نہیں : فواد چوہدری

سیالکوٹ سے لیگی رہنماؤں کے مطالبے پر ن لیگ کے قائد نواز شریف نے مریم نواز کو سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں مہم چلانے کی ہدایت کر دی۔

پی پی 38 کی نشست مسلم لیگ ن کے ایم پی اے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ مسلم لیگ ن نے مرحوم خوش اختر سبحانی کے بھائی طارق سبحانی کو میدان میں اتارا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں