جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی پی 84 خوشاب : ضمنی انتخاب کا آغاز، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

پی پی 84 خوشاب

خوشاب : پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 خوشاب کی ن لیگ کے وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہورہا ہے۔

حلقہ پی پی 84 خوشاب میں ن لیگ کے اُمیدوار معظم شیر کلو اور پی ٹی آئی کے علی حسین بلوچ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ حلقے میں پولنگ کے عمل کا آغاز صبح 8 بجے شروع ہوگیا، جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ن لیگ کی درخواست منظور، این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

حلقے میں 229 پولنگ اسٹیشن ہیں، جن میں سے 43 کو حساس اور 14 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں، جبکہ شہری کورونا ایس او پیز کے تحت اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں