جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے مل کر سندھ کو تباہ کردیا : فردوس شمیم نقوی

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے مل

کراچی : فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی جماعت کو زرداری جماعت نہیں بنانا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم لندن نے مل کر سندھ کو تباہ کردیا۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ بطور چیف منسٹر مراد علی کے سندھ نفرت بیان پر مذمت کرتا ہوں۔ پاکستان میں تحریک انصاف نے قومی سیاست کی بات کی۔ ہم نے اپنی جماعت کو زرداری جماعت نہیں بنانا۔ دس سالہ کارکردگی دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے لوگوں سے کوٸی بدلہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں تعلیمی نظام، صحت کا نظام اور دیگر انتظامات کو دیکھ لیں سب سامنے آجائے گا۔ کراچی میں ایک اور بھی جماعت ایم کیو ایم لندن ہے، جس کی باقیات اب بھی کراچی میں باقی ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم لندن نے مل کر سندھ کو تباہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم نے عوام کی چیخیں نکالنے کا وعدہ پورا کیا : مرتضیٰ وہاب

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ جو شخص اپنے اپ کو کراچی کا بہترین میٸر کہتا ہے اسے بانی ایم کیو ایم نے کرپشن کے الزامات پر پارٹی سے نکالا تھا۔

فردوس شمیم نے کہا کہ ہم سی ایم کے ساتھ مل بغیر کسی کریڈیٹ کے ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ سندھ ایک ہے، اسے تقسیم نہیں ہونا چاہیے۔ وفاق بھی سندھ حکومت کی مدد کو تیار ہے۔  جب تک بلدیاتی مساٸل حل نہیں ہونگے سندھ ترقی نہیں کرسکتا ہے۔ اگر سندھ حکومت سندھ کے مساٸل حل نہیں کرتی تو ہم سی ایم ہاؤس کا گھیراؤ بھی کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سی ایم سندھ کچھ نہ کچھ اپنی کارکردگی بہتر کرلیں، اگر سندھ حکومت کام نہیں کرتی تو گورنر راج بھی آسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں