جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پیپلزپارٹی ہمیں اپنا حریف سمجھتی ہے، لیکن ہم انہیں اپنا مدمقابل نہیں سمجھتے: رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ

لاہور: رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سعید غنی شیخ رشید بننے کی کوشش نہ کریں، پیپلزپارٹی ہمیں اپنا حریف سمجھتی ہے، لیکن ہم انہیں اپنا مدمقابل نہیں سمجھتے۔

رہنما ن لیگ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ قافلہ کیوں لٹا کا جواب پیپلزپارٹی، نہ بلاول اور نہ ہی سعید غنی کے پاس ہے، سعید غنی اپنے چیئرمین کے ٹھنڈا پانی اور آرام کرنے کے مشورے پر عمل کریں۔ بے بنیاد الزامات کا شورمچانے سے مائی باپ کی بی ٹیم بننے کی آپ کی حقیقت نہیں بدلے گی۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سعید غنی کا بیان پیپلزپارٹی کی گھبراہٹ کی علامت ہے، باپ سے ووٹ لے کر اپوزیشن لیڈر بنانے کے بعد پی پی عوام کے سامنے عزت کھوچکی ہے۔ پیپلزپارٹی کے اس طرز عمل پر بے نظیر بھٹو شہید کی جمہوری جدوجہد آج شرمسار ہے۔ پیپلزپارٹی کی ملاوٹی جمہوریت کی سیاست عوام مسترد کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کو مناسب آدمی سمجھ کر ان کا احترام کرتا تھا: سعید غنی

ان کا کہنا تھا کہ جو اپنی عزت خود کھو دیتے ہیں، ان کا شاہد خاقان کی عزت کرنا یا نہ کرنا اہمیت نہیں رکھتا، سعید غنی شیخ رشید بننے کی کوشش نہ کریں۔ ہمیں جواب دینے کے بجائے الیکشن کمیشن کو جواب دیں، پیپلزپارٹی ہمیں اپنا حریف سمجھتی ہے، لیکن ہم انہیں اپنا مدمقابل نہیں سمجھتے۔

انہوں نے کہا کہ سعید غنی کا ردعمل اسی طرح کا ہے جس طرح ڈسکہ الیکشن چوری کے بعد پی ٹی آئی کا تھا، ہمارا ہدف پیپلزپارٹی اور سعید غنی نہیں، ووٹ اور الیکشن چوری روکنا ہے۔

متعلقہ خبریں