پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کی اختر مینگل سے ملاقات

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطح وفد نے سردار اختر مینگل سے ملا قات کی، ملاقات کے دوران اختر مینگل کو اپوزیشن میں شامل ہونے کے لئے منانے کی کوشش کی گئی۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی قیادت میں وفد نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کیلئے اختر مینگل سے ملاقات کی۔ اس دوران پرویز اشرف اور نیئر بخاری بھی ان کے ہمراہ رہے۔

اختر مینگل نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کیلئے اپنی شرائط رکھ دیں، اختر مینگل کا کہنا تھا کہ میرے مطالبات کی حمایت کیلئے معاہدہ کیا جائے، حکومت نے ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی، ہماری شرائط مان لیں تو اپوزیشن میں آنے کو تیار ہیں۔