جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم سے کورونا کو زکام قرار دینے کے بیان پر عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ

کورونا کو زکام قرار

اسلام آباد : ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کورونا کو زکام قرار دینے کے بیان پر عوام سے معافی مانگیں۔

پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کورونا سے متعلق وفاقی حکومت کے فیصلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا مریضوں کا 90 ہزار تک پہنچ جانا خطرے کی علامت ہے۔ سلیکٹیڈ حکومت پاکستان کو کورونا کا مرکز بنانے پر تلی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں پورا ہفتہ مارکیٹس کھولنے کا حکم، پاکستان کورونا سے زیادہ متاثر نہیں : سپریم کورٹ

انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن پر طبی عملے کی قیمتیں جانیں دن بہ دن ضائع ہو رہی ہیں۔ کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافے کے ذمہ دار وزیراعظم خود ہیں۔ وزیر اعظم کورونا کو زکام قرار دینے کے بیان پر عوام سے معافی مانگیں۔

متعلقہ خبریں