جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

2018 میں ہماری سیٹیں چھین کر ان کو دی گئیں جو عوام کیلئے کام نہیں کرسکتے: فاروق ستار

فاروق

کراچی: فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 2018 میں ہماری سیٹیں چھین کر دوسروں کو دے دی گئیں، جن کو نشستیں دی گئیں وہ عوام کیلئے کام نہیں کرسکتے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا جی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں باقی جماعتیں ایم کیو ایم کی جگہ نہیں لے سکیں، 2018 میں ہماری سیٹیں چھین کر دوسروں کو دے دی گئیں، جن کو نشستیں دی گئیں وہ عوام کیلئے کام نہیں کرسکتے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ 5 سالوں میں کوئی کام نہیں کیا گیا، پیپلزپارٹی نے تو 15 سال میں کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آج کا دور اسلحے کا نہیں ٹوئٹر چلانے کا ہے: مصطفیٰ کمال

ان کا کہنا تھا کہ میں 2 سال سے ایم کیو ایم کے اتحاد کی بات کررہا تھا، کل کراچی کی تاریخ کا بڑا جلسہ تھا، ہم نے عوام کو اتحاد کا پہلا پھل 39 ویں یوم ستاسیس پر دیا، ہر زبان بولنے والا کل کے جلسے میں موجود تھا۔

متعلقہ خبریں