جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم ترین اجلاس کل اسلام آباد میں طلب

پیپلز پارٹی کا اہم

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم ترین اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں سابق صدر کی صحت کی صورتحال، حکومت کی جانب سے سہولیات کی عدم دستیابی کا معاملہ زیر غور آئیگا۔

چیٸرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کا کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آصف علی زرداری کو میڈیکل بورڈ کی سہولت نہیں دی جا رہی : راجہ پرویز اشرف

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔ اجلاس میں سابق صدر کی صحت کی صورتحال، حکومت کی جانب سے سہولیات کی عدم دستیابی کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کا اچانک اختتام اور مستقبل کی سیاست پر بھی غور ہوگا۔

متعلقہ خبریں