جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پیپلزپارٹی خود کو معصوم دکھاتی ہے جبکہ یہ چور، لٹیرے ہیں: حلیم عادل شیخ

مراد

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی خود کو معصوم دکھاتی ہے جبکہ یہ چور، ڈاکو اور لٹیرے ہیں، مراد علی شاہ کے وزیراعلیٰ بنتے ہی 109 سے 272 ملین روپے تک کرپشن پہنچ گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرت ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ میں ثابت کروں گا کہ پیپلز پارٹی والے چور، ڈاکو ہیں، انھوں نے سندھ کو اپنی چراگاہ بنالیا ہے، جعلی وصیت کی پیداوار محترمہ کے نام پر عوام کو لوٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کو بارشوں نے نہیں، حکمرانوں کی نااہلی نے ڈبویا : حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے شوگر ملیں اومنی گروپ کو بیچیں، سندھ کے 55 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں جبکہ 60 فیصد لوگ زہریلا پانی پی رہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سندھ کے وزرا کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ نوٹ گننے والی مشینیں ان کے گھروں میں ہیں۔

متعلقہ خبریں