جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پیپلزپارٹی نے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ مسترد کردیا

نیئر

کراچی: پیپلزپارٹی نے پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ مسترد کردیا ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سرکار نے عوام الناس کیلئے جیب کتروں کا روپ دھار لیا ہے، عوام پر مسلسل پیٹرول بم گرانے کے فیصلے قابل مذمت ہیں، قیمتوں میں مزید اضافے سے مہنگائی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1.71 روپے کا مزید اضافہ کردیا

نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ حکمران جیبیں بھرنے اور مافیا کو فائدہ پہنچانے کیلئے عوام دشمن اقدامات کرتے ہیں، مہنگائی اور بے روزگاری نے لوگوں کو اعصابی طور پر نڈھال کر رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران غریبوں کو سستی سواری سہولت سے محروم کرنے کے درپے ہیں، اشیاء ضروریہ پہلے ہی شہریوں کی دسترس سے باہر کردی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں