جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پیپلز پارٹی کے پارٹی ووٹوں میں اضافہ ہورہا ہے: سعید غنی

سعید غنی

کراچی: سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پارٹی ووٹوں میں اضافہ ہورہا ہے، این اے 240 میں ہمارے ووٹ کم نہیں ہوئے ہیں۔

صوبائی وزیر سعید غنی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مزدور کارڈ میں کام سست روی ہے، ہماری کوشش ہے جلد مزدور کارڈ مل جائے گا، پیپلز پارٹی نے سب سے پہلے کم از کم تنخواہ 25 ہزار کی، آج بھی ورکرز بورڈ کے اربوں روپے کے عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیں، یہ بلکل غلط بات ہے کہ کراچی کے لوگوں کو ایک بھی نوکری نہیں ملی، 47 ہزار نوکریوں میں حکومت کی کوئی مداخلت نہیں ہوئی، یونین کونسل کے رہنے والوں کو نوکریاں ملی ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ کنور نوید سے توقع کررہا تھا کہ وہ کہیں گے کہ کراچی میں بس سروس کا آغاز ہوگیا، وہ کہیں گے کہ کراچی ایمبولینس سروس شروع ہوئی، ساڑھے 36 ارب روپے مختلف اسپتالوں کو دئیے جاتے ہیں، بی آر ٹی 66 ارب کی اسکیم ہے، یہ دو سو آرب کے منصوبے صرف کراچی کے منصوبے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر اظہار تشکر، جیالوں کو دوسرے مرحلے کیلئے تیاریوں کی ہدایت

ان کا کہنا تھا کہ تین صوبوں میں بتائیں کہ وہاں کتنے اردو بولنے والے ہیں، یہاں پر لوگ ابھی رہے اور تنقید بھی کرتے ہیں، اگر یہ بہتر نہیں ہے تو جائیں پھر جہاں بہتر ہیں، پیپلز پارٹی کے پارٹی ووٹوں میں اضافہ ہورہا ہے، این اے 240 میں ہمارے ووٹ کم نہیں ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کراچی کے لوگوں کا پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار ہے، آج بھی جو جماعتیں وفاقی حکومت کا حصہ ہیں، ان جماعتوں نے 70 فیصد ووٹ لیا ہے، پی ٹی آئی ہے اتحادیوں نے ان کا ساتھ چھوڑا تو ان کی حکومت ختم ہوئی۔

متعلقہ خبریں