جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پیپلز پارٹی ہی ملک کی معیشت سنبھالے گی: بلاول بھٹو

بلاول

اسکردو: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ کوئی کھلاڑی نہیں جو اپنے وعدے سے یوٹرن لے لیں، پیپلز پارٹی ہی ملک کی معیشت سنبھالے گی۔

اسکردو میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو الگ صوبہ دینا ہوگا، قانون سازی کریں گے، غریب عوام کو یہاں کی زمین کا مالک بناکر رہیں گے، پیپلزپارٹی ہی ملک کی معیشت سنبھالے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حقِ حاکمیت کے لیے ہمارا خون پسینہ شامل ہے، گلگت بلتستان کے عوام کو الگ صوبہ دینا ہوگا، مجھے دو تہائی اکثریت دلوائیں تاکہ آپ کو آپ کی زمین کا مالک بناسکوں، ہم قانون سازی کریں گے، غریب عوام کو یہاں کی زمین کا مالک بناکر رہیں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ’میں کوئی کھلاڑی نہیں، سلیکٹڈ نہیں جو اپنے وعدے سے یوٹرن لے لوں، اگر اس ملک کا وزیراعظم بننا ہے تو گلگت بلتستان کے ووٹ سے بننا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور میں تمام مطالبات عوام کے لیے ہیں‘۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے الیکشن 15 نومبر کو شیڈول ہیں۔

متعلقہ خبریں