جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پیپلز پارٹی کی پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی پیشکش، ن لیگ تقسیم کا شکار

ن لیگ تقسیم

لاہور : پیپلز پارٹی کی ن لیگ کو پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی پیشکش پر ن لیگ میں اختلافات پیدا ہوگئے، مسلم لیگ ن تقسیم کا شکار ہوگئی۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی سمیت ارکان پنجاب اسمبلی کی اکثریت ان ہاؤس تبدیلی کے حق میں ہے۔ حمزہ شہباز بھی پنجاب حکومت میں تبدیلی کے مؤقف کے قائل ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری اور حمزہ شہباز کی ہونے والی ملاقات میں ان ہاؤس تبدیلی پر دونوں رہنماؤں میں اتفاق رائے ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شوگر ملز مالکان کو نوٹسز : ایف آئی اے نے مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کو طلب کرلیا

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کے پیپلز پارٹی کی آفر پر ہچکچاہٹ اور تحفظات ہیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ان ہاؤس تبدیلی کو یکسر مسترد کرچکی ہیں۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور نواز شریف پیپلز پارٹی پر کسی صورت اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ تاہم پارٹی اس معاملے پر تقسیم کا شکار نظر آرہی ہے۔

ن لیگ کے جارحانہ رویے کے باعث پیپلز پارٹی اب اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو اعتماد میں لے گی۔ پیپلز پارٹی بہت جلد اس حوالے سے اپنے پلان سے آگاہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں