جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں ایک ماہ بعد فعال ہونے والے نادرا سینٹر میں احتیاطی تدابیر نظر انداز

نادرا سینٹر

کراچی : وزیراعظم کے احساس کفالت پروگرام اور سرکاری حاضر اور سبکدوش ملازمین کی تصدیق کے لیے تمام نادرا سینٹر فعال کردیئے گئے ہیں۔ سائلین نے سماجی فاصلے کی ہدایات نظر انداز کردیں۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹومیں قائم نادرا میگا سینٹر کو ایک ماہ بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

ڈی جی نادرا سندھ میرعجم خان نے میگا سینٹر کا دورہ کیا، جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سینٹرز احساس کفالت پروگرام کے امیدواروں اور سرکاری ملازمین کی تصدیق کے لیے کھولے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا : لاک ڈاؤن میں نرمی، پشاور کے بازاروں میں عوام کا رش

نادرا سینٹرز کے باہر ہجوم لگنے سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کے سوال پر ڈی جی نادرا کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل ہو کہاں رہا ہے، ہر جگہ تو لوگوں کی بھیڑ ہے۔

صبح دس بجے سے شام چاربجے تک کھلنے والے سینٹر کے باہر سماجی فاصلوں کو ممکن بنایا گیا اور نہ ہی تمام سائلین کے لیے دھوپ سے بچنے کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔ غیر معیاری سینیٹائزر گیٹ کی تنصیب نے بھی احتیاطی تدابیر پر سوال اٹھا دیئے ہیں۔

کئی شہریوں کو مختلف مسائل کی وجہ سے وزیراعظم کے احساس کفالت پروگرام میں رقوم کے حصول میں مسائل کا سامنا تھا، اب نادرا دفاتر کھلنے کے بعد توقع ہے کہ وہ بھی اس پروگرام سے مستفید ہوسکیں گے۔

متعلقہ خبریں