جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

تیاری مکمل ہے، مون سون کے انتظامات میں تمام بلدیاتی ادارے ایک پیج پر ہیں : ناصر شاہ

مون سون کے

کراچی : ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مون سون کے حوالے سے انتظامات میں تمام بلدیاتی ادارے ایک پیج پر ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو برسات کے دوران زحمت سے بچانے کے لئے مربوط اور مستحکم اقدامات کئے گئے ہیں۔ مون سون کے حوالے سے انتظامات میں تمام بلدیاتی ادارے ایک پیج پر ہیں۔ کے ایم سی، ڈی ایم سیز سمیت تمام کنٹونمنٹ بورڈ اور ڈی ایچ اے آن بورڈ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہوا کا دباؤ مشرقی سندھ میں اثر انداز ہونا شروع، کراچی میں آندھی کے بعد تیز بارش کا امکان

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ تمام بلدیاتی اداروں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ رابطے میں ہیں۔

وزیر بلدیات نے ہدایت کی تمام متعلقہ بلدیاتی ادارے برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے الرٹ رہیں، نالوں کی صفائی کا کام بلا تعطل جاری رکھا جائے، برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے متعلقہ مشینری، آلات اور گاڑیاں تیار رکھی جائیں، چوکنگ پوائنٹس بشمول انڈر پاسز کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

ناصر حسین شاہ نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک برسات کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائے۔

متعلقہ خبریں