جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی تیاریاں جاری

ڈیموکریٹک جلسے

کراچی : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے دوسرے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔

پیپلز پارٹی کی میزبانی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا دوسرا جلسہ کل کراچی میں ہوگا۔ جلسے میں پی پی، ن لیگ، جے یو آئی (ف) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں شریک ہوں گی۔ بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنماء خطاب کریں گے۔

باغِ جناح میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، جلسے کے لیے تین مختلف اسٹیجز بنائے گئے ہیں۔ مرکزی اسٹیج قائدین و مرکزی رہنماؤں کے لئے بنایا گیا ہے۔ مزید دو اسٹیجز پر دیگر رہنماء بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم متحد ہے، موزوں وقت پر استعفے دیں گے : قمر زمان کائرہ

منتظمین کا کہنا ہے کہ ابھی تک جلسہ گاہ میں 50 ہزار کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ اور اطراف میں دیو قامت اسکرینز اور طاقتور ساؤنڈ سسٹم نصب کیا جائے گا۔

اسٹیج کے سامنے خاردار تار جبکہ اطراف کنٹینرز لگا کر دیوار بنائی گئی ہے۔ خواتین شرکاء کے بیٹھنے کے لئے خاردار تاروں کے حصار میں الگ حصہ مختص کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں