جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

صدر اور وزیر خارجہ کا اسماعیل تارا کے انتقال پر اظہار افسوس

تارا

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسماعیل تارا کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ اسماعیل تارا کی اداکاری اور مزاح کے شعبے میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے اداکار اور کامیڈین تھے۔ انہوں نے اپنی اداکاری سے مسکراہٹیں اور خوشیاں بکھیریں۔

یہ بھی پڑھیں : ناظرین کے ذہنوں پر مرحوم اسماعیل تَارا کی اداکاری کے ان مٹ نقوش ہیں : وزیر اعظم

پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اِسماعیل تارا پاکستان کی دنیائے اداکاری کے درخشاں ستارے تھے۔ وہ زندگی بھر اپنے منفرد انداز سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہے۔ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں