جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

صدر عارف علوی نے کورونا کی ویکسین لگوالی

عارف

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کورونا کی ویکسین لگوالی۔

صدرمملکت عارف علوی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی کے ہمراہ کورونا کی ویکسین لگوانے ویکسینیشن مرکز ترلائی پہنچے، جہاں دونوں کو کورونا کی ویکسین لگوائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے چینی ویکسین کین سائنو کی خریداری کا آرڈر دے دیا

اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت نے ویکسینیشن کا آسان اور بہترین نظام بنایا ہے، ویکسین ملنے کے باوجود احتیاط جاری رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اشرافیہ نے لائن توڑ کر ویکسین لگوائی، پاکستان میں عمر کے حساب سے اپنی باری پر ویکسین لگائی جارہی ہے، میں نے 1166 پر رجسٹر کیا اور نمبر آنے پر ویکسین لگوائی۔

متعلقہ خبریں