جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

صدر مملکت کا شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کے اہلِ خانہ کو فون

اہلِ خانہ

اسلام آباد : صدر مملکت نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے بات چیت کی۔

ایف سی اہلکار 5 مئی کو منزکئی سیکٹر، ژوب، بلوچستان میں پاک-افغان سرحد پر باڑ لگانے کے دوران دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دو دہشت گرد، ایک ایف سی اہلکار شہید

صدر مملکت عارف علوی نے حوالدار نور اور سپاہی محمد شکیل، قربان علی، غفران علی اور احسان کے اہلِ خانہ سے فون پر رابطے کے دوران کہا کہ قوم کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے والے قوم کے محسن ہیں۔

صدر عارف علوی کا شہداء نے قوم کیلئے بڑی قربانی دینے پر خراج عقیدت اور بہادری اور خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا اور اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کی۔

متعلقہ خبریں