جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

صدارتی انتخابات؛ ٹرمپ کی شکست اور جوبائیڈن کی فتح کا باضابطہ اعلان

فتح

واشنگٹن: امریکی الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست اور ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی فتح کا باضابطہ اعلان کردیا۔

تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تمام 50 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا نے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا: امریکی اٹارنی جنرل

الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے 8 کروڑ 13 لاکھ جبکہ ری پنلکنز نے 7 کروڑ 42 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔

نتائج کے مطابق جوبائیڈن کو 538 الیکٹورل ووٹ میں سے 306 جبکہ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن 20 جنوری 2021 کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

متعلقہ خبریں