جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

شام میں صدارتی انتخابات چھبیس مئی کو کرانے کا اعلان

چھبیس مئی

دمشق : شام میں صدارتی انتخابات چھبیس مئی کو ہوں گے۔ دس سال تک ملک میں رہنے والا امیدوار انتخابات میں حصہ لے سکے گا۔ شام میں اسد خاندان اکیاون سال سے حکمرانی کررہا ہے۔

شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں چھبیس مئی کو صدارتی انتخابات کاانعقاد کیا جائے گا۔ بیرون ملک مقیم شامی شہری سفارت خانوں میں اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔ صدارتی انتخابات میں شرکت کے اُمیدوار اپنے کاغذات نامزدگی پیر کے روز سے جمع کرا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا شام پر فضائی حملہ ناکام، چار فوجی زخمی

شامی قانون کے مطابق اُمیدواران کے لئے لازمی ہے کہ وہ کم ازکم دس سال سے شام میں مقیم ہوں۔ اس شرط کے نتیجے میں بیرون ملک پناہ لینے والے شامی حزب اختلاف کے رہنماء انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

متعلقہ خبریں