جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

14 اگست کے موقع پر صدر مملکت کا قوم کے نام پیغام

صدر مملکت

اسلام آباد: عارف علوی کا کہنا ہے کہ آج کا دن قائداعظم کی قیادت میں لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے

صدر مملکت عارف علوی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اس سال ہم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منارہے ہیں، یہ دن قائداعظم کی قیادت میں لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، آج نظریہ پاکستان کی بقا اور مثالی فلاحی ریاست کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں نہیں بھولیں گے، شہدا نے مادر وطن کی سلامتی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے پاس وہ آزادی ہے جو دوسرے ملک کے لوگوں کو میسر نہیں !

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بربریت کاشکار کشمیری بہن بھائیوں کو بھی نہیں بھولنا چاہیے، یو این قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں