جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پرفارم تو اچھا کیا مگر رن ریٹ کی وجہ سے آگے نہیں جاسکے؛عماد وسیم

اسلام آباد: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹرز پاکستانی کرکٹرز عماد وسیم اور شاداب خان کہتے ہیں ورلڈ کپ میچز کے دوران پرفارم تو اچھا کیا مگر رن ریٹ کی وجہ سے آگے نہیں جا پائے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان اور عماد وسیم نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کی ۔شاداب خان نے کہا ورلڈ کپ میچز کے دوران پرفارم تو اچھا کیا مگر رن ریٹ کی وجہ سے آگے نہیں جا پائے ، بھارت کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے ہم نے کوشش کی مگر دن اچھا نہیں تھا۔

کرکٹرعماد وسیم نے کہا کہ میڈیا پر پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ہونے والی گروپ بندی کی خبریں درست نہیں ہیں تاہم ہمیں قسمت نہیں محنت پر یقین رکھنا چاہیے اور اچھا کھیلنا چاہیے۔

کپتان کے استعفی سے متعلق عماد وسیم نے کہا کپتان کا استعفیٰ دینا انکا اپنا فیصلہ ہوگا، ورلڈ کپ میچ کے دوران افغان باشندوں کے رویے پر پاکستانی کھلاڑیوں نے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ ہمیں دشمنی کی بجائے ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیئے۔

متعلقہ خبریں