جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایک ہفتے کے دوران 21 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

21 اشیائے

اسلام آباد : ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 21 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ٹماٹر، مرغی ، آلو، گھی، دودھ، دہی، آٹے کا تھیلا مہنگا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے : حسن مرتضیٰ

ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 4.69 روپے، زندہ مرغی کی قیمت 12.19 روپے، مٹن کی فی کلو قیمت میں 4.36 روپے، آلو کی فی کلو قیمت میں 1 روپے، گڑ کی فی کلو قیمت میں 1.44 روپے، دودھ فی لیٹر 25 پیسے، دہی کی فی کلو قیمت میں 7 پیسے، اڑھائی کلو گھی کا ٹن 2 روپے اور آٹے کے تھیلے میں 59 پیسے کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا۔

گذشتہ ہفتے کے دوران 9 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی۔ حالیہ ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 18 پیسے، کیلا فی درجن 8 روپے، دال مونگ 4 روپے، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 3.18 روپے، دال مسور 1.26 روپے اور فی درجن انڈے 55 پیسے سستے ہوئے۔ 21 اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں