جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

پیٹرولیم

اسلام آباد: اوگرا نے عوام پر ایک اور پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی ہے، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 10روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول چاہیئے تو ویکسین لگوانی پڑے گی

مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 5روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی ساڑھے 5روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی، جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی ہے، قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کل کرے گی۔

متعلقہ خبریں