جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

15 مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

مصنوعات

اسلام آباد: 15 مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کیلئے سمری حکومت کو ارسال کردی ہے اور پیٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعظم نے اوگرا کی سمری مسترد کردی

ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی ہے۔ وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز پر اپنی تجویز دیگی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں