جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

مہنگا

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 3 بنیادی اشیا مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ کردیا گیا، چینی 68 روپے کے بجائے 85 روپے کلو دستیاب ہوگی، 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا ہوگیا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فی کلو گھی کی قیمت میں حکومت نے 90 روپے کا اضافہ کردیا، 170 روپے کلو ملنے والا گھی اب 260 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی کے ظلم کا آج ایک اور ریکارڈ قائم کرلیا : شہباز شریف

ای سی سی نے کینیا سے درآمدات کیلئے دستاویز کی تصدیق کی فیس کی چھوٹ کی منظوری دیدی، آزاد کشمیر میں نیکسٹ جنریشن 3 جی اور فور جی کی نیلامی کی بھی منظوری دیدی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر پرویز خٹک نے مہنگائی کو اپوزیشن کا ڈرامہ قرار دے دیا

ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام اور پورٹ قاسم اتھارٹی کو اخراجات کی مد میں 86 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

متعلقہ خبریں