جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم اور صدر مملکت کی پشاور دھماکے کی شدید مذمت

کی شدید

اسلام آباد : وزیر اعظم اور صدر مملکت نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے افسوسناک واقعے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور کے مدرسے میں بم دھماکہ، 7 طلباء شہید، 70 سے زائد زخمی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور مدرسے میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی  جلد صحتیابی کی دعا کی۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور شہداء کے درجات بلند فرمائے۔

متعلقہ خبریں