جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم کا پیر سے مہنگائی کے خلاف ایکشن پلان پر عمل درآمد کا اعلان

مہنگائی کے خلاف

اسلام آباد : وزیر اعظم نے پیر سے مہنگائی کے خلاف ایکشن پلان پر عمل درآمد کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف تمام ریاستی وسائل استعمال کیے جائیں گے۔ قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کی جانچ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی کابینہ کا اجلاس؛ مہنگائی کی شرح سمیت اہم قومی معاملات پر غور

انہوں نے کہا کہ اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے وسائل کا استعمال ہوگا۔ ملک میں اشیائے خورونوش کی کمی سے متعلق اقدامات کررہے ہیں۔ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ بحران کی وجہ کمی ہے یا ذخیرہ اندوزی۔

متعلقہ خبریں