جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم کا کل سے بین الاقوامی پروازیں کھولنے کا اعلان

کل سے بین الاقوامی

وزیر اعظم نے کل سے بین الاقوامی پروازیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپسی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ کل سے بین الاقوامی پروازوں کے لئے پاکستان کی فضائی حدود محدود پیمانے پر کھول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فضائی حدود کھولنے کا مقصد خاص طور پر بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپسی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ وباء کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے سب سے زیادہ مشکلات برداشت کیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت سلامتی کونسل کا ممبر بن کر اقوام متحدہ کا کشمیر پر مؤقف تبدیل نہیں کروا سکتا : وزیر خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ہمت اور حوصلے پر ہمیں فخر ہے، وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

وزیر اعظم کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو واپسی پر ہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے، سمندر پار مخیر پاکستانیوں کی ہم وطنوں کی مدد کرنے پر ان کا شکر گزار ہوں، کورونا کے باعث دیار غیر میں مشکلات کا شکار پاکستانیوں کی مدد قابل ستائش ہے۔

متعلقہ خبریں