وزیر اعظم نے تیسری احتساب عدالت کے قیام کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نیب ریفرنسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر تیسری احتساب عدالت بنانے کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

احتساب عدالت کے مطابق انسپیکشن ٹیم نے تین بار جوڈیشل کمپلیکس میں احتساب عدالت کا جائزہ لیا ہے، جبکہ گذشتہ ہفتے میں فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں اہم اجلاس بلایا گیا تھا جس میں وزارت قانون کے حکام اور احتساب عدالتوں کے ججز نے شرکت کی تھی۔

اسلام آباد کی دو احتساب عدالتوں میں مقدمات کی تعداد 1 ایک سو بیس سے تجاوز کرگئی ہے۔دونوں عدالتوں میں زرداری، گیلانی اور پرویز اشرف سمیت دیگر کیسسز زیر سماعت ہیں۔