جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

صحافت کے عالمی دن پر وزیراعظم، بلاول بھٹو اور وزیراعلی پنجاب کا پیغام

کراچی(ویب ڈیسک): صحافت کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان، بلاول بھٹو اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکا صحافیوں کع پیغام، ان کا کہنا تھا کہ صحافت اورصحافیوں کومحفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔

صحافت کے عالمی دن پر وزیر اعظم نے بھی صحافیوں کو پیغام ایک آیت کے ذریعے دیا۔ آیت کا ترجمہ ہے حق سے باطل کو نہ ملاؤ اور دیدہ و دانستہ حق نہ چھپاؤ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی عالمی یومِ آزادیِ صحافت پر پیغام دیا۔ جس میں انہوں نے کہا تیسری دنیا کے ممالک میں آزادیِ صحافت کے لیئے خطرات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ابھرتے ہوئے جمہوری ممالک میں میڈیا کا گلہ دبانے کی خاطر نِت نئے حربے و ہتھکنڈے آزمائے جا رہے ہیں۔

ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقع پرپیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہا کہ آزاد میڈیا بہترین ترجمان نقیب اورنقاد ہوتا ہے۔ سچائی سب سے بڑی طاقت ہے جسے چھپایا نہیں جاسکتا ہے۔ میڈیا کی آزادی معاشرتی احساس ذمہ داری سے مشروط ہے۔

موجودہ آزادی صحافت طویل جدوجہد کا ثمرہے، عوامی مفاد کیلئے سچائی کوسامنے لانے والے صحافی قابل تحسین ہیں۔ صحافت اورصحافیوں کومحفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔ جب کہ آزادی صحافت کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں