جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیراعظم نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا، ٹرانسپورٹ کی بندش اور کرفیو پر غور ہوگا

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد : وزیراعظم نے کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے متعلق حتمی فیصلے کے لئے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا، جس میں ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کی بندش سمیت اہم معاملات پر غور ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاق اور صوبوں کے درمیان لاک ڈاؤن کے معاملے پر جاری بحث پر حتمی فیصلے کے لئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آج نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں اپنی تجاویز رکھیں گے، ٹرانسپورٹ اگر بند کردی گئی  تو دو ہفتے بعد اس کے ملک پر کیا اثرات ہوں گے، اس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر مبینہ غفلت، عدالت نے وفاقی حکومتی سے جواب طلب کر لیا

عمران خان نے کہا تھا کہ کوروناکے باعث کرفیو لگانا ہے تو ہمیں گھروں تک کھانا پہنچانا پڑے گا، لوگوں کو گھروں تک کھانا پہنچانے کیلئے والنٹیئرز پروگرام لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر لاک ڈاؤن سے آگے کرفیو پر جانا ہے تو سوچنا پڑے گا، پورے ملک میں کرفیو لگانا پڑے تو ہماری کم ازکم تیاری ضروری ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کوئی حکومت اکیلی نہیں بلکہ قوم مل کر کورونا کی جنگ لڑسکتی ہے۔ میں چاہتا ہوں ہم سب مل کر کورونا کی جنگ کو جیتیں۔ کورونا وائرس پر قومی سلامتی کمیٹی کا یہ دوسرا اجلاس ہوگا۔

متعلقہ خبریں