جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، حکومت مخالف بیانیہ بھی زیر غور آئے گا

حکومت مخالف بیانیہ

اسلام آباد : وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معشیت اور کورونا وائرس سمیت اپوزیشن کا حکومت مخالف بیانیہ بھی زیر غور آئے گا۔

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ کو کورونا کیسز اور سد باب کے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، حکومت مخالف بیانیہ کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر غور آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں : قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں : شبلی فراز

کابینہ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق کریمنل لا ریفارمز پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی، پاکستان ریلوے کی بحالی کے پلان کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، کابینہ اجلاس میں کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

اجلاس میں ای سی سی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی، گندم اور چینی کی قیمتوں کی صورتحال پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی، 30 جنوری تک گندم کی درآمد سے متعلق بھی کابینہ کو آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں