جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پشاور بی آر ٹی کا افتتاح ہوگیا، منصوبے کے آغاز پر تحفظات تھے : وزیر اعظم عمران خان

منصوبے کے آغاز پر

پشاور : وزیر اعظم نے کہا ہے کہ منصوبے کے آغاز پر مجھے اس کے بارے میں تحفظات تھے، منصوبے سے پشاور کے تمام علاقے منسلک ہوجائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے پشاور بی آر ٹی کا افتتاح کردیا ہے۔ ابتدائی طور پر 220 ایئر کنڈیشنڈ بسیں بی آر ٹی کوریڈور پر چلیں گی، بی آر ٹی کا مین کوریڈور27 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔ وزیراعظم کو بی آر ٹی منصوبے پر بریفنگ بھی دی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پختونخوا حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پشاور کے لیے بی آر ٹی ایک ماڈرن ٹرانسپورٹ سسٹم ہے، منصوبے سے پشاور کے تمام علاقے منسلک ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے آغاز پر مجھے اس کے بارے میں تحفظات تھے۔ پرویز خٹک درست کہتے تھے، ہمارے تحفظات غلط نکلے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بی آر ٹی کے لیئے صوبائی حکومت سے مزید فنڈز مانگ لیئے

ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں ہے، عام آدمی کی زندگی میں بہتری حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری ترقیاتی عمل میں اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ ہائبرڈ بسوں کے استعمال سے آلودگی میں کمی ہوگی۔

وزیر اعظم نے طلباء کے لیے بھی بی آر ٹی کے ٹکٹس رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ بی آر ٹی سے لوگوں کے وقت کی بچت ہوگی۔ بی آر ٹی کا کم سے کم کرایہ 10 روپے ہے جو عام آدمی برداشت کرسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں