جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ حملہ کیس سے بری

خان پارلیمنٹ

اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ حملہ کیس میں باعزت بری کر دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے پارلیمنٹ حملہ کیس سے وزیر اعظم عمران خان کو بری کردیا ہے۔  جبکہ دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان اس مقدمہ میں اشتہاری رہ چکے ہیں اور اب ضمانت پر تھے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کی پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس سے بریت کی استدعا

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ صدر مملکت کو استثنیٰ حاصل ہے اس لیے ان کی حد تک تو کیس نہیں چلایا جائے گا، لیکن مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان پر 12 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزمان جن میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شفقت محمود، اسد عمر، اور علیم خان سمیت دیگر شامل ہیں کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں