جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

عمران

کولومبو: وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔

کولومبو ایئرپورٹ پر وزیراعظم کی استقبالیہ تقریب کی گئی، تقریب میں وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر اور توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سری لنکا روانہ ہوں گے

وزیراعظم دورے میں سری لنکا کے صدر اور ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور تجارت، سرمایہ کاری، دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مختلف امور میں مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط ہوں گے، وزیراعظم جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں