جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیراعظم عمران خان کا بھارتی فوج کی بلااشتعال پر غصے کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت۔

وزیراعظم نے بھارتی فائرنگ سے شہیدہونے والےشہریوں اورجوانوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی، 9 بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی فورسزکو منہ توڑجواب دینے پر پاک فوج کی جرات و بہادری کو سلام پیش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کا سوشل میڈیا پیغام میں مزید کہنا تھا کہ بھارت مبینہ کیمپوں کی آڑ میں شہری آبادی کو نشانہ بناتا ہے، دشمن کو سیز فائر خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب ملتا رہے گا، پاک فوج کنٹرول لائن پر شہریوں کی حفاظت جاری رکھے گی۔

انہوں نے بھارت کو وارننگ دی کہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر دشمن کو ناقابل برداشت نقصان پہنچائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا آزادکشمیرمیں مبینہ کیمپوں کونشانہ بنانےکاجھوٹا دعویٰ کررہا ہے۔

بھارتی میڈیا کےپچھلے دعوؤں کی طرح یہ بھی جھوٹا ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں