وزیراعظم عمران خان برہم ہوگئے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، صوبائی وزرا اورارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پرشدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنےٹو ئٹراکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ میں پنجاب اسمبلی کے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتا ہوں کہ پنجاب اسمبلی کی جانب سے اراکین اسمبلی، وزراء اور خصوصاً وزیراعلیٰ کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا فیصلہ سخت مایوس کن ہے۔میرا موقف یہ ہے کہ پاکستان خوشحال ہو۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کیا گیا تھا جس کےبعد اراکین اسمبلی کی تنخواہ اورمراعات 83 ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے تک کر دی گئی تھی۔