آج پاکستان ایک محفوظ ملک ہے،عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں آن لائن ویزا کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آسلام آباد میں تقریب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے آن لائن ویزا کے حوالے سےکہا کہ آج پاکستان امن کے راستے پر نکل پڑا ہےاور نئے پاکستان کا یہ پہلا قدم ہے۔ ہم نے ایک مائنڈ سیٹ کیا تھا کہ ویزا کا اجراء اتنا مشکل بنا دیا جائے کہ کوئی آئے ہی نہیں۔ ہم نے آج نئی ویزا پالیسی کے تحت دنیا کے 175 ممالک کے شہریوں کو آن لائن ویزا سروس کی سہولت فراہم دیدی گئی ہے۔اور 50 ملکوں کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا آج سے جاری ہو سکے گا ۔جبکہ 96 ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا کی سہولت ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج پاکستان ایک محفوظ ملک ہے اور اگلے پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔