جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیراعظم کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ، کورونا کی صورتحال پر بریفنگ لی

نیشنل کمانڈ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا۔

وزیراعظم کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آپریشن نے

وزیراعظم کو کورونا کے باعث ملکی صورتحال پر بریفنگ دی۔

پاک افغان سرحد دوطرفہ تجارت کیلئے کھولنے کا فیصلہ

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اشیائے خور و نوش کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی اور ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ

حکومت قومی حکمت عملی بنانے کے عمل میں مصروف ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کورونا سے متعلق اقدامات کا پلیٹ فارم ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ قوم کو وبا سے بچانا ویراعظم کی اولین ترجیح ہے، پوری قوم متحد ہوکر کورونا وائرس کو شکست دے گی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے ہی یکجا ہوکرکورونا کا مقابلہ کریں گے،

وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بنایا گیا ہے۔

بریفنگ میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ ، حماد اظہر سمیت دیگر وزراء اور

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، حفیظ شیخ، فردوس عاشق اعوان، معید یوسف اور ثانیہ نشتر نے بھی شرکت کی تھی۔

متعلقہ خبریں