جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم نے ریلوے کالونیوں میں بجلی میٹر نہ ہونے کا نوٹس

ریلوے کالونیوں

اسلام آباد : وزیر اعظم نے ریلوے کالونیوں میں بجلی میٹر نہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ریلوے کالونیوں میں 25 ہزار بجلی میٹر ہنگامی طور پر لگانے کا حکم دیا اور معاملے کی مانیٹرنگ کیلئے کو آرڈینیشن کمیٹی قائم کردی، وزیر اعظم آفس کے ایک آفیسر کو کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی سرکلر ریلوے کا کچھ حصہ پرائیویٹ شراکت داری کے تحت کا فیصلہ

وزیر اعظم نے کہا کہ ریلوے رہائشی کالونیوں میں بجلی میٹر لگانے کا عمل 4 ماہ میں مکمل کیا جائے، آج سے تنصیب شروع کریں، قومی خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے، امانت سمجھ کے خرچ کریں گے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے رعایت کے مستحق نہیں۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے رپورٹ پیش کی، جس پر وزیر اعظم عمران خان نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  بجلی میٹر نہ ہونے پر سالانہ ڈھائی ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ریلوے ملازمین سالہا سال سے بجلی استعمال کرتے رہے، جس کے باعث مالی بوجھ ریلوے پر پڑا۔

متعلقہ خبریں