جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو کردی

قومی سلامتی کمیٹی

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی میں ممبران کا اضافہ کردیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو کردی ہے۔ اہم قومی و اسڑٹیجک فیصلوں کا اہم ترین فورم بارہ اراکین پر مشتمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کی وائرل تصویر، یہ بیمار ہیں یا تندرست؟ وزیر اعظم نے میڈیکل رپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم عمران خان کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ، مشیر خزانہ، معاون خصوصی اطلاعات، معاون خصوصی نیشنل سیکیورٹی ڈویژن اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن اراکین میں شامل ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی سلامتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں