وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول کا معاہدہ مسترد کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم نےآئی ایم ایف سےاسٹاف لیول کامعاہدہ مستردکردیا، مشیرخزانہ کوافراط زر اور ٹیکس وصولی میں کمی پر بات چیت کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق اسٹاف لیول پر آئی ایم ایف سے معاہدہ مکمل ہونے کے بعد مشیر خزانہ وزیراعظم کو معاہدے پر بریفنگ دی، وزیر اعظم نے معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے افراط زر اور ٹیکس وصولیوں پر رعایت حاصل کرنے کا حکم دیا۔

ذرائع کے مطابق نجکاری گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شرائط مان لیں گئی ہیں، ٹیکس استثنا پر بھی وزیراعظم نے بات چیت کی ہدایت کی ہے، تنخواہ دار طبقے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات اور مہنگائی کا بوجھ صارفین سے کم کرنے کے لئے مشیر خزانہ کو لائحہ عمل طے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے، مشیر خزانہ نے وزیراعظم کو آئی ایم ایف شرائط، بیل آؤٹ پیکج سے آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عبدالحفیظ شیخ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ آئی ایم ایف ہیڈآفس میں مسودے پر غور ہورہا ہے، نئی شرائط پر بات چیت سے مذاکرات طویل ہوسکتے ہیں۔