جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیرِاعظم شہبازشریف کی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہیدکے گھر آمد

وزیرِاعظم شہبازشریف کی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی

وزیرِاعظم شہبازشریف لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے گھر پہنچ گئے۔

وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیرِاعظم نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کیلئے فاتحہ پڑھی اوراہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں، فوج کے افسران و جوانوں نے وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ ہو یا قدرتی آفت، فوج کے جوان و افسران ہمیشہ قوم کے محافظ بن کر میدان میں اترے، مجھ سمیت پوری قوم شہداء کی ان قربانیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

یہ پڑھیں : آرمی چیف کی کوئٹہ میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی نماز جنازہ میں شرکت

متعلقہ خبریں