جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

وزیر اعظم کا پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر آصف سے رابطہ، پی ٹی آئی کی حمایت پر تشویش کا اظہار

ڈاکٹر آصف

اسلام آباد : وزیراعظم اور حکومتی شخصیات نے پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف سے ٹیلیفونک رابطے کیئے اور امریکی کانگریس کے اراکین کے پاکستان کی سیاسی صورتحال کے حوالے تشویشناک بیانات پر تحفظات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے امریکہ میں ڈاکٹر آصف کو فون کیا اور کہا کہ امریکی کانگریس کے حالیہ بیانات پر پاکستان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ایسے میں پاکستان کو آپ جیسے دوستوں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسد قیصر، عمر ایوب، شبلی فراز سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر آصف کا کہنا تھا کہ میرا کام اور دوستی صرف پاکستان کے ساتھ ہے۔ پاکستان کی بہتری اور انسانی حقوق کیلئے کام جاری رکھوں گا۔ وہ امریکی حکام سے رابطے جاری رکھیں گے اور موجودہ صورتحال پر بیان بھی جاری کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر آصف کچھ روز قبل امریکی وفد کے ساتھ پاکستان آئے تھے۔ انہوں نے عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں عمران خان نے موجودہ سیاسی صورتحال میں ان کے ذریعے امریکہ سے مدد کی درخواست کی تھی۔

ڈاکٹر آصف کی امریکہ واپس پہنچ کر کانگریس ممبران سے ملاقاتیں جاری ہیں، جس کے بعد اراکین کی عمران خان کے حق میں ویڈیو بیانات جاری کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں