کرنسی ریٹ پر وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، ڈالر پرانی قیمت پر واپس آگیا

اسلام آباد : وزیراعظم کی زیرصدارت کرنسی ریٹ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر، گورنر سٹیٹ بینک، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی آئی بی سمیت سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے وفد نے شرکت کی۔

حکومت کا مارکیٹ ریٹ سے زائد ڈالر فروخت کرنے والی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، حکومت کی جانب سے طے شدہ کرنسی ریٹ سے انحراف کرنے والی کمپنیوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایمنسٹی سکیم کے تحت اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف مجوزہ کارروائی پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء کو سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے یقین دہانی کرائی کہ ایس ای سی پی مقررہ ریٹ سے زیادہ کرنسی فروخت کرنے والی کمپنیوں کا ساتھ نہیں دے گی۔

اجالس کے شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈالر کی مارکیٹ قیمت خرید 143 روپے 50 پیسے، جبکہ قیمت فروخت 144 روپے ہے، جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید 38 روپے 20 پیسے، جبکہ قیمت گروخت 38 روپے 35 پیسے ہے۔

وزیراعظم کے نوٹس کے بعد ڈالر 146 روپے سے اپنی پرانی قیمت پر واپس آگیا ہے۔

Facebook
Facebook
YouTube
YouTube