جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کیلئے بنائے گئے رئیل ٹائم ڈیش بورڈ کے افتتاح سے انکار

وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیش بورڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے رئیل ٹائم ڈیش بورڈ کے افتتاح سے انکار کردیا۔

سیلاب متاثرین کی امداد کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعظم کو ڈیش بورڈ کی ورکنگ سے متعلق بریفنگ دی جارہی تھی تاہم شہباز شریف نے ڈیش بورڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے رئیل ٹائم ڈیش بورڈ کے افتتاح سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 331 ہوگئی، مزید 35 ہزار گھروں کو نقصان

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں اس ڈیش بورڈ کا آج افتتاح نہیں کررہا، یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے؟ یہ مذاق ہے، ڈیش بورڈ پر رئیل ٹائم اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، ڈیش بورڈ کی ورکنگ مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایسا ڈیش بورڈ نہیں ہے جو قوم کو درکار ہے، یہ وہ ڈیش بورڈ نہیں جو قوم چاہتی ہے یا میں اور آپ چاہتے ہیں، یہ ڈیش بورڈ سلو نہیں ہونا چاہئے، تیز ہونا چاہیئے، اگلے پیر کو ڈیش بورڈ کا افتتاح کریں گے۔

متعلقہ خبریں