جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیراعظم کا جنرل عاصم منیر کو ٹیلی فون، آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

شہباز

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اور جنرل عاصم منیر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، شہباز شریف نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہادر پاکستان آرمی کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے، پاک آرمی کو آپ جیسا قابل سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے، یقین ہے آپ کی قیادت سے پاک فوج کی قوت میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل عاصم منیر نے بطور 17ویں سپہ سالار پاک فوج کی کمان سنبھال لی

ان کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے تحفظ اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللہ تعالی آپ کی مدد فرمائے، وطن کے دفاع، سلامتی کیلئے ہمارا بھرپور تعاون میسر رہے گا۔

جنرل عاصم منیر نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مبارکباد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں