جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم کا دورہ لاہور، پنجاب کی بیوروکریسی میں اہم تبدیلیاں متوقع

پنجاب کی بیوروکریسی

لاہور : وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے دوران پنجاب کی بیوروکریسی میں آئندہ چند روز میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کل ایک روز دورے پر لاہور جائیں گے، جہاں ایوان وزیر اعلیٰ میں ہونے والے مختلف اجلاسوں کی صدارات کریں گے۔ وزیراعظم شیخوپورہ گجرانوالہ روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم کا گزشتہ دورہ عثمان بزدار کی صحت کے باعث ملتوی کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سابق ادوار میں سیاست کو کرپشن سے آلودہ کیا گیا : وزیر اعلیٰ پنجاب

پنجاب کی بیوروکریسی میں آئندہ چند روز میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔ وزیراعظم بیورو کریسی اور پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

وزیراعظم کو بورڈ آف ریونیو کے حکام اپنے اقدامات اور یونیورسل ہیلتھ کوریج پلانے بارے بریف کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں